دہری شہریت پر فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے: الطاف حسین

ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا بیرون ممالک لوگوں کی حب الوطنی کو مشکوک قرار دینا درست نہیں، کراچی کے 70 سے 80 ہزار افراد دہری شہریت رکھتے ہیں۔ انکا کا کہنا تھا دہری شہریت پر فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو کے قائد الطاف حسین نے اپنے ٹیلفونک خطاب کے دوران کہا بیرون ممالک مقیم پاکستانی وطن کی سلامتی کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور ان کی حب الوطنی کو مشکوک قرار دینا درست نہیں ۔ انہوں نے کہا ریاستی جبر کے باعث بیرون ملک جانے والے کا کیا قصور ہے؟ ، اپنے لیے نہیں، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے جذبات سے آگاہ کر رہا ہوں ۔ الطاف حسین نے کہا کراچی کے 70 سے 80 ہزار افراد دہری شہریت رکھتے ہیں ، نواز شریف ،شہباز شریف کئی سال ملک سے باہر رہے۔ انہوں نے کہا دہری شہریت پر فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store