صرف حکومت کو امن مارچ پر اعتراض ہے: عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40 ہزار جانیں ضائع ہوئیں۔ صرف حکومت کو امن مارچ پر اعتراض ہے۔

اسلام آباد میں امن مارچ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا دعوے سے کہتا ہوں امن مارچ تاریخی ہو گا۔ انہوں نے کہا بیرون ملک سے امن مارچ کے لئے لوگ آئے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا صرف حکومت کو امن مارچ پر اعتراض ہے، امریکی جنگ سے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ڈرون حملے حکمرانوں کی اجازت سے ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store