روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے:حنا ربانی

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے روسی ہم منصب سرگئی لوروف کی اہم ملاقات وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے روسی ہم منصب سرگئی لوروف کی اہم ملاقات

وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان وزارئے خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر روسی ہم منصب  سرگئی لاروف  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں عالمی اورعلاقائی چیلنجز پربات ہوئی

 روس  کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور روس کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان روس کیساتھ تعلقات کو بڑھانے میں خصوصی توجہ دے رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس کے خطے میں مشترکہ  ہیں  جبکہ روس کے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے ۔ بہترمہمان نوازی پر پاکستان کا شکر گذار ہوں

 سرگئی  لاروف  نے کہاکہ صدر زرداری کی منشیات کی روک  تھام کے لئے کانفرنس کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں ۔روس پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کاخواہاںہے پاکستا ن کے ساتھ اعلیٰ سطح کے رابطے موجود ہیں ۔سرگئی لاروف نے کہاکہ روسی صدرولایمیر پیوٹن نے اپنی  مصروفیات کی وجہ سے پاکستان کادورہ منسوخ کیا انہوں نے کہاکہ روس کسی بھی ملک کی خومختاری کے خلاف ہر اقدام کی مذمت کرتا ہے ۔ ۔پاکستان اور روس کابین الاقوامی مسائل بارے موقف یکساں ہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے کاحل افغان عوام کی طرف سے آنا چاہئے .ترکی میںجانی نقصان پرافسوس کااظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی  ممالک کی جانب سے شام میں مداخلت پر تشویش ہے  اور وہاں پراپنے سفیر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں

install suchtv android app on google app store