صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے گورنر ہائوس میں روپوش ہونے کی اطلاعات ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے استدعا ہے کہ توقیر صادق کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ توقیر صادق کو پولیس کے حوالے نہ کیا گیا تو پولیس گورنر ہائوس میں داخل ہوسکتی ہے اور اگر گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں تعاون نہ کیا تو ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہونگے۔ دوسری جانب ترجمان گورنر ہائوس پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا بیان بے بنیاد ہے۔