روسی وزیر خارجہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، وہ پاکستانی قیادت سے مختلف امور پر بات چیت کرینگے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ ائیرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران اپنی ہم منصب حنا ربانی کھر سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ معظم علی خان نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے خطے میں امن و استحکام اور امن کے حوالے سے مشترکہ مقاصد رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ روس توانائی، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store