پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ انہیں انصاف نہ ملا تو عالمی عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ ان کے ثبوت غلط ثابت ہوں تو ایف آئی آر درج کی جائے.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے استفسار کیا کہ ہزارہ برداری کے لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر مارا جا رہا ہے عدالت از خود نوٹس کیوں نہیں لے رہی۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ان کی آواز کو روکا جا رہا ہے وہ سوشل میڈیا کی مدد سے اپنی آواز اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے سپریم کورٹ کے ججوں سے کہا کہ وہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔