گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا ہے کہ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں۔ وزیرستان میں کسی قسم کے ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرستان میں بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے۔ عمران خان کو کسی بھی چیز کا پتہ نہیں ، وزیرستان میں کسی بھی قسم کا انتظام موجود نہیں اور عمران خان کہتے ہیں کہ وہ وہاں ایک لاکھ افراد کو لے کر جائیں گے۔ عمران خان ہوا میں باتیں کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرستان کو کوئی ادارہ بھی یہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں کہ وہ اتنے بڑے جلسے کو سیکیورٹی فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احساس ہونا چاہیے کہ ان کا یہ فیصلہ غلط ہے۔