وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ لوگوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران حکومت کے بے مثال ترقیاتی کاموں کے بارے میں بتائیں ۔
منگل کے روزاسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ سے باتیں کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ان کے نتائج کا جائزہ لینے کیلئے ارکان پارلیمنٹ سے باقاعدگی سے ملاقاتیں کررہا ہوں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے
ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے انہیں تمام ممکنہ تعاون اور فنڈز کے بروقت اجراء کا یقین دلایا۔