وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اےرحمن ملک نےکوئٹہ میں صحافیوں کیخلاف درج مقدمہ کو فوری طورپرواپس لینےکاحکم دیدیا۔ وزیر داخلہ نے اس سلسلےمیںصوبائی ہوم سیکرٹری داخلہ کوہدایت کی کہ خضدارمیں شہید ہونے والے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کو 25 لا کھ روپے انعام میں دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیخلاف کوئٹہ میں درج مقدمہ کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ صحافیوں کی مختلف تنظیموں نے وزیر دخلہ کے بروقت اقدام کی تعریف کی ہے اور صحافیوں کیخلاف کوئٹہ میں درج مقدمہ واپس لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔