نیو یارک میں یو ایس اے انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اسلام مخالف فلم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نفرت پر مبنی ایسے اقدامات کوروکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور جو لوگ گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن مظاہرے کر رہے ہیں وہ اسلام کے اصل پیروکار ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ایک غیر متنازعہ الیکشن کمیشن کا قیام حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
نیو یارک میں یو ایس اے انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے اسلام مخالف فلم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نفرت پر مبنی ایسے اقدامات کوروکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور جو لوگ گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن مظاہرے کر رہے ہیں وہ اسلام کے اصل پیروکار ہیں۔
بلوچستان کی صورتحال پر گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ میری پارٹی بلوچ عوام کو پاکستان کا لازمی جزو سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل پر قابو پانے کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی وسائل میں بلوچستان کے حصے کو قومی مالیاتی ایوارڈ کے ذریعے دوگنا کر دیاگیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کی حب الوطنی پر کسی کوشک کرنے کا کوئی حق نہیں ، انہوں نے کہا کہ اس بات کے لئے کوششیں جاری ہیں کہ دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی ملکی اُمور میں حصہ لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اسی لئے اُس نے وکلاء تحریک کی حمایت میں قربانیاں دیں۔