تمام دشواریوں کے باوجود پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔ بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کا سلسلہ فورا بند ہونا چاہیے

نیو یارک میں پاکستان پیپلزپارٹی یوایس اے انٹر نیشنل کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے اور گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہی اس کے حقیقی پیروکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کا قیام حکومت کا اہم کارنامہ ہے، کوشش ہے کہ دہری شہریت والوں کے حق میں کوشش کررہے ہیں۔ بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلوچ عوام کو پاکستان میں برابر کا شریک سمجھتی ہے۔ بلوچستان میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے بلوچستان کا حصہ دگنا کردیاگیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی شخص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حب الوطنی پر شک کرنے کا مجاز نہیں۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ، الیکشن کمیشن کا قیام حکومت کا اہم کارنامہ ہے، کوشش ہے کہ دہری شہریت رکھنے والے پاکستانی ملکی امور میں حصہ لے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اسی لیے عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی نے وکلا برادری کا ساتھ دیا۔

install suchtv android app on google app store