صدر مملکت اورحامدکرزئی کااعتماد سازی اورجامع شراکت داری کومزید مضبوط بنانے پراتفاق

صدر آصف علی زرداری اور افغان صدر حامد کرزئی نے ، جنہوں نے نیویارک میں ملاقات کی ، اعتماد سازی اور جامع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

افغان صدر سے باتیں کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی سیاسی ، اقتصادی ترقی جاری رکھے گا اور اس سلسلے میں عالمی برادری کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور افغانستان میں امن عمل پر   تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ بین الاقوامی اہمیت کے معاملات اور مسلم امہ کو درپیش مشکلات پر بھی بات چیت کی۔
صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغانیوں کی قیادت میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے لئے اس مالیاتی طریقہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے ذریعے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے مالی امداد مہیا ہوتی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے خصوصی نمائندے مرتضیٰ سولنگی نے نیویارک سے اطلاع دی ہے کہ صدر زرداری نے علاقائی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ،      افغان پاکستان راہداری تجارت کے معاہدے کو وسطی ایشیاء تک وسعت دینے کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے۔

install suchtv android app on google app store