سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن وامان کے حوالے سے مقدمے کی سماعت 8اکتوبرتک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاق اور خفیہ اداروں نے اپنے مشترکہ جواب میں بلوچستان کے امن وامان کے مقدمے میں تین رکنی بنچ کو بتایا ہے کہ خفیہ اداروں کے پاس کوئی لاپتہ شخص نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی ڈیتھ سکواڈ بنایا ہوا ہے۔

بلوچستان کے چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر وزیراعظم نے بلوچستان پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں بری فوج کے سربراہ ، دفاع اور اطلاعات کے وزراء ، اٹارنی جنرل اور دیگر نے شرکت کی۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئیے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتیں صوبے میں آزادانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔بنچ اب مقدمے کی سماعت اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ سے کوئٹہ میں کرے گا۔

radio

install suchtv android app on google app store