اس اجلاس میں دنیا بھر کے روایتی اور ابھرتے ہوئے امداد دینے والے ملکوں اوراداروں کے ساتھ عالمی سربراہان شرکت کریںگے اورپولیو کے خاتمے کیلئے اپنے عہد کی تجدید کریںگے ۔
اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل اور سیکرٹری جنرل بان کی مون کے زیراہتمام جمعرات کی رات نیویارک میں اعلی سطح کی ایک تقریب ہوگی جس میں دنیا بھر میں پولیو کے باقی ماندہ ایک فیصد کیس کے خاتمے کی فوری ضرورت کی طرف دنیا کی توجہ لائی جائے گی۔
اس اجلاس میں دنیا بھر کے روایتی اور ابھرتے ہوئے امداد دینے والے ملکوں اوراداروں کے ساتھ عالمی سربراہان شرکت کریںگے اورپولیو کے خاتمے کیلئے اپنے عہد کی تجدید کریںگے ۔
اجلاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا جس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خطاب کرینگے۔
اجلاس کے بعد پولیو کا شکار تین ممالک اور امداد دینے والے ملکوں کے رہنما تین ' تین منٹ خطاب کرینگے مقررین میں بل انڈ میلنڈ اگٹیس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین ا ور سرپرست بل گیٹس ' صدر آصف علی زرداری ' آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ ' نائیجریا کے صدر گڈلک جوناتھن ' افغان صدر حامد کرزئی اور امریکہ کی صحت اورخدمات کی وزیر کیتھلین Sebelius شامل ہیں ۔
پولیس کے خاتمے کے عالمی پروگرام کے آزادانہ نگران بورڈ نے اپنی جون 2012ء کی رپورٹ میں اس مہم کو ایک نسل کیلئے ایک دفعہ کا موقع قراردیا جس کیلئے پائیدار اورطویل المیعاد عزائم اور عالمی طور پرمشترکہ حل کی ضرورت ہے ۔