اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پربدھ کے روز نیویارک میں جموں وکشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی ۔
آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار یعقوب اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
رابطہ گروپ کے اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے علاوہ سعودی عرب ، ترکی اور NIGER کے وزراء خارجہ اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔
اجلاس میں بیانات کے علاوہ میر واعظ عمر فاروق کشمیریوں کی طرف سے ایک یادداشت بھی پیش کریں گے ۔