حکومت کا افغان پناہ گزینوں کی بحالی کے عزم کا اعادہ

وہ ریاستوں اور سرحدی علاقوںکے وزیر انجینئر شوکت اللہ اور رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔
وہ ریاستوں اور سرحدی علاقوںکے وزیر انجینئر شوکت اللہ اور رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان تقریباً تیس لاکھ پناہ گزینوں کی کفالت کررہا ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ، یہ پناہ گزین ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیںاور کاروبار بھی کر رہے ہیں۔
ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر نے وزیراعظم کوافغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store