پاکستان خلیج تعاون کونسل سے آزاد تجارتی سمجھوتہ کیلئے پر امید

نیویارک سے دفترخارجہ کے ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ضمنی مصروفیات میں خلیج تعاون کونسل کے تین سرکردہ ارکان سے ملاقات میں یہ بات کہی، ارکان میں سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ، بحرین کے وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل شامل تھے۔

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کوامید ہے کہ مستقبل قریب میں خلیج تعاون کونسل کے ملکوںکیساتھ آزاد تجارتی سمجھوتہ طے پاجائے گا۔
نیویارک سے دفترخارجہ کے ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ضمنی مصروفیات میں خلیج تعاون کونسل کے تین سرکردہ ارکان سے ملاقات میں یہ بات کہی، ارکان میں سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ، بحرین کے وزیر خارجہ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل شامل تھے۔
حنا ربانی کھر نے کہاکہ خلیج تعاون کونسل ہمارا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کومزید توسیع دینے اور اس میں تنوع پیدا کرنے کی خواہش رکھتاہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے خصوصی تعلقات کے پیش نظر کونسل پاکستانی کارکنوں کو ترجیح دے گی۔
وزیرخارجہ نے آئندہ جامع مذاکرات کے ایجنڈے پر اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات اس سال کے اختتام سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔
خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کا سمجھوتہ طے کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
فریقین نے افغانستان ، شام اور لیبیا کے حالات کے خصوصی حوالے سے علاقے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

install suchtv android app on google app store