بدھ کے روز اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت ، ٹیکسٹائل ، دوا سازی اور بنکاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی تجارت کے وزیر مخدوم امین فہیم جبکہ سعودی عرب کے تجارت کے وزیر Taufiq Bin Fozan Al Rabia کی۔
مخدوم امین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان کی طرف سے سرمایہ کاری کیلئے دی گئی مراعات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم اٹھارہ ارب ریال ہے۔