وزیر اعظم کی بجلی بحران کے حل کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

کابینہ نے جس کا اجلاس بدھ کے رو ز اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کی توانائی کمیٹی سے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔
کابینہ نے جس کا اجلاس بدھ کے رو ز اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا، کمیٹی کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے آئندہ ہفتے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا جس میں توانائی کے بحران پر غورہوگا انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اطلاعات کے مطابق کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق قومی پالیسی کی بھی منظوری دی۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ حکومت بجلی گھروں کی          پیداواری گنجائش بڑھانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کابینہ کو بتایاکہ پاکستان وہ پہلاملک ہے جس نے گستاخانہ فلم کے خلاف قومی سطح پر احتجاج کیا اور ہماری حکومت نے تمام فورموں پر اس توہین آمیز فلم کی مذمت کی۔
تاہم انہوں نے کہا کہ یوم عشق رسولۖ کے موقع پر بعض شرپسندوںکی جانب سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات دیکھ کر مجھے انتہائی افسوس ہوا۔
کابینہ نے کئی سمجھوتوں کی بھی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store