وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ اقوام متحدہ مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قوانین بنائے ۔ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے گستاخانہ فلم کے خلاف قومی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔
صدر مملکت نے گستاخانہ فلم کے خلاف عوام کے جذبات ہیلری کلنٹن تک پہنچائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ یوم عشق رسول ۖکے دن قومی املاک کو نقصان پہنچانے پر شدیدرنج ہوا۔ پر تشدد احتجاج روکنے کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ توانائی بحران کاخاتمہ مشکل ہدف ہے لیکن ہم مثبت نتائج کے لئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے ہر سطح پراحتجاج کیا۔نوجوانوں نے شرپسندوں کی لگائی گئی آگ بجھائی جس پر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات پر بہت رنجیدہ ہے