پاکستان اورسعودی عرب نے تجارت ،ٹیکسٹائل، دواسازی، بینکنگ اوردوسرے شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس میں کیا گیا جو اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں تجارت، زراعت، سرمایہ کاری ، بجلی کی پیداوار اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔وزیر تجارت مخدوم امین فہیم پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ان کے سعودی ہم منصب Tawfiq Bin Fawzan Al Rabeea نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔