پاکستان کی گستاخانہ فلم کی شدید مذمت

پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی منافرت، امتیاز اور عدم برداشت پھیلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

پاکستان نے اسلامی ملکوں کی تنظیم کی طرف سے توہین آمیز امریکی فلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی نفرت، امتیازاور عدم برداشت پھیلانے کی شرمناک کوشش قرار دیاہے۔
اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے سفیر ضمیراکرم نے آج جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں اس سلسلے میں پرزوراحتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے گستاخانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکومتوں سے مسلسل مطالبہ کیا ہے لیکن اظہار رائے کی آزادی کے بہانے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ایسے نفرت انگیز اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ یہ اقدامات مسلمان اور ان کے عقائدکو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔
سفیرضمیر اکرم نے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عدم برداشتاور تعصب کے خاتمے کیلئے اسلامی کانفرنس تنظیم کی 2011 ء میں منظور کردہ قرارداد پر عمل کریں تاکہ گستاخانہ اقدامات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں۔

install suchtv android app on google app store