مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے ناگزیرہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز اور بامقصد ہونے چاہئیں

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے بنیادی مسئلے کا حل جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے ناگزیرہے۔ وہ منگل کے روزا سلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کونسل کے 47 ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے تنازعہ کشمیر پرپاکستان کے اصولی موقف کااعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا میں سمجھتا ہوں کشمیر سمیت تمام مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز اور بامقصد ہونے چاہئیں۔

وزیراعظم نے سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام ارکان کے لئے ترقیاتی بجٹ مختص کرنے پر   آزاد کشمیر کونسل کی تعریف کی۔
سال2012-13 ء کے لئے آزاد کشمیر کونسل کے بجٹ پر بحث کے دوران کونسل کے ارکان کو بتایاگیا کہ مجموعی بجٹ نو ارب انسٹھ کروڑ پینتالیس لاکھ نواسی ہزار روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store