سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس انسداددہشت گردی کی علاقائی حکمت عملی پرغورکےلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے:رحمان ملک

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس انسداد دہشت گردی کی علاقائی حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے استحکام اور ترقی کے لئے وزرائے داخلہ کی کانفرنس اہم کردار ادا کر سکتی ہے


وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اسکے عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
رحمان ملک نے کہا کہ کانفرنس کے دوران وہ توہین آمیز فلم کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور دوسرے ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور خطے اور دنیا سے اس لعنت کے خاتمے کے لئے سارک ملکوں کے درمیان تعاون کی اشد ضرورت ہے


اس سے پہلے رحمان ملک نے مالدیپ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جمیل سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربیت دے گا اور بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کے لئے مدد دے گا۔


وزیر داخلہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے۔

install suchtv android app on google app store