یہ بات چیف سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد نے اتوار کے روزڈیرہ مراد جمالی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی، اجلاس دونوں ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے لئے بلایا گیا تھا۔
حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید سیلاب سے بلوچستان کے ضلعوں نصیر آباد اور جعفر آباد کے انیس فیصد علاقوںمیں تباہی ہوئی ہے اور تقریباً اٹھارہ ارب روپے مالیت کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بات چیف سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد نے اتوار کے روزڈیرہ مراد جمالی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی، اجلاس دونوں ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے لئے بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ ضلعوں میں آبپاشی کا نظام بری طرح متاثرہوااور لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی نہروں اور ان کی ذیلی نہروں کو نقصان پہنچا ہے۔ نہروں میں کئی مقامات پر شگاف پڑنے کے باعث کئی علاقوں میں شدید سیلاب آیا۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ نہروں کی مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے اور گڈو بیراج سے بڑی پٹ فیڈر نہر کو پینے کے لئے پانی کی فراہمی 15  اکتوبرتک بحال کر دی گئی ہے۔