اسلام آبادمیں یوتھ پارلیمنٹ کے ایک سیمینار میں پاکستان میں سول اور فوجی تعلقات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کو تحلیل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس نے مسائل حل کرنے کی بجائے پیدا کیے ہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کی بجائے پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ وزیراعظم ہو۔
سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کوفوجی بیورو کریسی سمیت تمام اداروں پر فوقیت حاصل ہے۔
اسلام آبادمیں یوتھ پارلیمنٹ کے ایک سیمینار میں پاکستان میں سول اور فوجی تعلقات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کو تحلیل کیا جانا چاہیے کیونکہ اس نے مسائل حل کرنے کی بجائے پیدا کیے ہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کی بجائے پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی بنائی جائے جس کا سربراہ وزیراعظم ہو۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بنیاد بطور جمہوری ریاست رکھی گئی تھی لیکن قائداعظم اور لیاقت علی خان کی وفات کے بعد یہ ملک فوجی آمروںکے ہاتھوںمیں چلا گیا۔
رضاربانی نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کے اقدامات فیصلہ کن ہوں گے جنہیں کوئی منسوخ نہیں کرسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے سیکنڈل میں ملوث تینوں مبینہ ریٹائرڈ جرنیلوںپر سول عدالتوںمیں مقدمہ چلایاجائے۔