سوئس حکام کو خط لکھنے کے معاملے پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا:کائرہ

 اتوار کے روزلالہ موسیٰ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط اس لئے نہیں لکھا جارہا کیونکہ وفاق کو بھی اس پرتحفظات ہیں۔

وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے این آر او کیس میں     سوئس حکام کوخط لکھنے کے معاملے پر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے۔
اتوار کے روزلالہ موسیٰ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط اس لئے نہیں لکھا جارہا کیونکہ وفاق کو بھی اس پرتحفظات ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اب عدالت نے خود یہ کہا ہے کہ وہ مقدمے کو دوبارہ نہیں کھولنا چاہتی اور صدر آصف علی زرداری کو بطور صدراستثنیٰ حاصل ہے۔
ایک سوال پر قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی    پیپلز پارٹی کے لئے قابل احترام ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں حکومت کی۔

install suchtv android app on google app store