وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے ہفتہ کوسیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان مزاری کا دورہ کادورہ کیا جہاں انہیں متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس دوران انہیں بتایا گیاکہ راجن پورمیں سیلاب اوربارشوں کےنتیجے میں20ہزارگھرمنہدم اور 6لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 2لاکھ 12ہزار ایکڑ رقبے پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ بریفنگ میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اس دوران بتایا گیاکہ تین ہزار ریلیف کیمپ متاثرین کوامدا د فراہم کررہے ہیں متاثرین کو خوارک ،ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہاہے ۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میںامدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔