عوام نبی کریمۖ کی سنت پر عمل کریں:وزیراعظم

 وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے رابطہ کیا اور ان سے یوم عشق رسولۖ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی۔

صوبائی وزراءاعلیٰ نےوزیراعظم کوبتایا کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو ہدایت کی کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو صورتحال کو خراب اور ایسی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں جن سے وہ اپنے ناپاک عزائم حاصل کرسکیں۔ وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو یہ بھی ہدایت کی کہ علماء اورمشائخ کی خدمات کو بروئے کار لاکر عوام کو  نبی کریمۖ کے امن ،  ہم آہنگی کے پیغام  اور اسلامی تعلیمات سے  آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریمۖ کی سنت پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ کے ماننے والوں کے طور پر ہم مسلمانوں کو نبی کریمۖ کی اس حدیث پر عمل کرنا چاہئے جس میں نبی کریمۖ نے فرمایا کہ وہ ''مسلمان نہیں جس کی زبان اور ہاتھوں سے دوسرے مسلمانوں کو نقصان پہنچے'' ۔ وزیراعظم نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں لانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مکمل تعاون پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store