چیف جسٹس کو ملک ریاض کیس میں بطور گواہ پیش ہونا چاہیے: اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو لکھے گئے خط میں صرف وہی لکھیں گے جس کی آئین اجازت دیتا ہے۔


سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر زرداری کے استثناء کو سپریم کورٹ نے تسلیم کر لیا ہے۔ سوئس حکام کو خط میں بھی صدر کے استثنٰی کا ذکر کیا جائے گا۔اس سوال پر کہ آپ تو کہتے تھے کہ خط لکھنا غیر آئینی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جس طرح کا خط ہم لکھیں گے وہ آئینی ہی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے سپریم کورٹ کے جج ایک مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو ملک ریاض کیس میں گواہ کے طور پر پیش ہونا چاہئے۔

install suchtv android app on google app store