گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف شہرشہر مظاہرے ، احتجاج

گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف شہرشہراحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔کئی علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی۔


لاہورپریس کلب کے باہر کلرکوں کی تنظیم ایپکا نےگستاخا نہ امر یکی فلم کے خلا ف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذرآتش کیا۔ اس موقع پرامریکی قونصلیٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔ پشاورمیں یونیورسٹی کے طلبہ نے ریلی نکالی اور چار کلومیٹرتک مارچ کرتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کے قریب پہنچ گئے۔ پاسبان اوردوسری تنظیموں کے کارکن بھی چوک یاد گار سے امریکی قونصلیٹ کی جانب روانہ ہوئے مگر انہیں صوبائی اسمبلی کے سامنے روک لیا گیا ۔ اکثر مظاہرین نے سروں پر کفن باندھ رکھے تھے۔ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طلبانے ریلی نکالی جو پریس کلب پہنچ کرختم ہوئی۔ ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔ گستاخانہ فلم کے خلاف ملتان میں میڈیکل کالجوں کے طلبہ نے چوک کچہری پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ فیصل آباد میں ڈاکٹروں اورنیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے طلبا نے مظاہرہ کر تے ہوئے شیخوپورہ روڈ جبکہ تاجروں نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےجھنگ روڈ بلاک کر دی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔شہرمیں احتجاجی ریلیاں اور جلوس بھی نکالے گئے۔گوجرانوالہ میں بھی اسلا می جمعیت طلبہ ،جماعت اسلا می اور شباب ملی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مظفرگڑھ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران شہریوں نے پرانی چو نگی پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی جس سے ایک گھنٹے سے زائد ٹریفک جام رہی ۔ ڈی آئی خان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عیسائی برادری نے بھی شرکت کی۔ دیربالا میں دوسرے روز بھی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔مظاہرین نے کئی مقامات پر سڑکیں بلاک کردیں۔ سانگھڑمیں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ شہر کے سرکاری اورغیرسرکاری سکول بھی بندرہے۔تھرپارکرمیں نوارانی مسجد سے کشمیرچوک ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے امریکی صدرکا پتلا بھی نذرآتش کیا۔کلورکوٹ میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ شہرمیں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف پنگریو میں سنی تحریک اورٹنڈو محمد خان میں جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام ریلیاں نکا لی گئیں۔

install suchtv android app on google app store