امریکا نے پاکستان میں اپنے سفارتخانے اور قونصل خانوں میں پبلک ڈیلنگ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی۔ توہین آمیزفلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے
جس کے بعد امریکہ نے پاکستان بھرمیں اپنے سفارتخانے اور قونصل خانوں میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی ہے۔ سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلک ڈیلنگ غیر معینہ مدت کے لئے بند کی گئی ہے۔ صورتحال کا بغور جائزہ لیکر پبلک ڈیلنگ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔