پاکستان اور ترکی نے جہازسازی ، آپریشنز اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر بحری امور نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گوادر کو ایک جدید میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا کوٹہ موجود ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور کا کہناتھا کہ پاکستان آئندہ3ماہ میں میری ٹائم کانفرنس منعقد کرے گا۔