نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس کی تجدید کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اور حکومت پنجاب کے جاری شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اب انتہائی آسان ہو گئی ہے، اور شہری موبائل فون سے درخواست جمع کروا کر لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔
اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے شہریوں کو پہلے پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی اور پھر درخواست جمع کروانی ہوگی۔
اپنا موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے شہری ایپ کھول کر پروفائل سیٹنگز میں جاکر موبائل ایڈٹ کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔
نیا نمبر داخل کرنے کے بعد تصدیق کے لیے ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) بھیجا جاتا ہے، جسے داخل کرنے کے بعد نمبر کامیابی کے ساتھ اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔
اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہوئے ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، ای میل اپ ڈیٹ کرنے کےلیے مذکورہ طریقہ لاگو ہوگا۔
ایک فعال موبائل نمبر کو اپنے نادرا پروفائل سے جوڑ کر شہری اپنے سی این آئی سی، فیملی رجسٹریشن اور دیگر متعلقہ خدمات کے بارے میں فوری اطلاعات حاصل کر سکتے ہیں۔