پاکستان اور افغانستان دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے کوششیں کریں گے:خواجہ آصف

پاکستان اور افغانستان دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے کوششیں کریں گے:خواجہ آصف فائل فوٹو پاکستان اور افغانستان دہشتگردی پرقابو پانے کیلئے کوششیں کریں گے:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے۔ الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امید ہے کہ اب دوبارہ امن قائم ہو گا اور پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store