بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اورعلی ریاض اشتہاری قرار

بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اورعلی ریاض اشتہاری قرار فائل فوٹو بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اورعلی ریاض اشتہاری قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے اسی نوعیت کے دو مقدمات میں ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کو بھی اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔

کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی عدم حاضری پر یہ فیصلہ سنایا۔

ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی۔

install suchtv android app on google app store