بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ معاہدہ

بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ معاہدہ فائل فوٹو بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب(pak saudi arabia) کے درمیان انسدادِ بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ ہوگیا،جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

معاہدہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کی واپسی سے متعلق ہے،نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق ہوا۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر اظہارِ تحسین کیا،نیب کی بدعنوانی کے خلاف اصلاحات سے 6.4 ٹریلین روپے کی ریکوری ہوئی۔

چیئرمین نیب نذیر احمد نے سعودی قیادت کے انسدادِ بدعنوانی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا،پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ،چیئرمین نیب نے نزاہہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

install suchtv android app on google app store