چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری فائل فوٹو چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی  انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store