پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے نئی جماعت رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سیاسی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے الگ سے نئی جماعت رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو تحریک انصاف نے سیاسی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے الگ سے نئی جماعت رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

تحریک انصاف نے سیاسی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے الگ سے نئی جماعت رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ کمزور اتحادی جماعتوں پر انحصار اور دیگر قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق نئی جماعت کے لیے ’’تحریک انصاف پاکستان‘‘ یا ’’انصاف پاکستان‘‘ کے نام زیرِ غور ہیں اور آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں مل کر حصہ لیں گی۔

نئی جماعت کے آئین اور رکنیت سازی کے تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، اور اس کا چیئرمین و تنظیمی ڈھانچہ مکمل طور پر پی ٹی آئی سے الگ ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی بھی ’’انصاف پاکستان‘‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، اور ایک ہزار ارکان کے لیے شناختی کارڈز سمیت ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اپنی نئی جماعت کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں اترے گی۔

الیکشن سے پہلے یا بعد میں کسی مشکل میں نئی جماعت کا سہارا لیا جائے گا، نئی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے جلد الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں الیکشن میں ماضی کی طرح کسی اور جماعت کا سہارا نہ لینا پڑے، رکنیت سازی اور آئین بنانے کا کام مکمل ہوتے ہی پارٹی رجسٹرڈ کرالی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store