قومی ائیرلائن پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،رواں سال نو ماہ کے دوران پی آئی اے طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 90 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔
گزشتہ سال 2024 کی نسبت اس سال 2025 کے پہلے نو ماہ میں حادثات میں اضافہ ہوگیا،رواں سال نو ماہ کے دوران پی آئی اے طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 90 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔ پی آئی اے شعبہ سیفٹی مینجمنٹ نے رپورٹ مرتب کر لی جس کے مطابق رواں سال 9ماہ کے دوران پی آئی اے طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 90 حادثات ریکارڈ کیے گئے ،گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی 29 حادثات ریکارڈ کیےگئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 16 حادثات ریکارڈ کیے گئے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر 15، ملتان ائیرپورٹ پہ 13، کراچی ائیرپورٹ پہ 9 حادثات ریکارڈ کیے گئے،جدہ اور دمام ائیرپورٹ پہ دو دو حادثات جبکہ مدینہ، شارجہ، ابوظہبی، بحرین، کوالالمپور ائیرپورٹ پہ ایک ایک حادثہ ریکارڈ کیا گیا۔ حادثات میں سب سے زیادہ 68 ائیربس اے320 ساختہ طیارے متاثر ہوئے،سال 2024 میں پہلے نوماہ میں 83 حادثات ریکارڈ کیے گئے تھے۔