بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیلئے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کی گئی ہے،خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی پورے کر لیے گئے،بانی پی ٹی آئی کیساتھ بشریٰ بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔