حکومت نے 48 گھنٹوں میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کا وعدہ کر دیا

سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف جلد پہنچے گا فائل فوٹو سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف جلد پہنچے گا

حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پیکج لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پیکج لایا جا رہا ہے۔

پاور ڈویژن کے سیکریٹری فخر عالم عرفان نے کہا سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر کام کر رہے ہیں، ایک دو روز میں سیلاب متاثرین سے متعلق ریلیف سامنے آ جائے گا۔

سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں، وزارت خزانہ کے ساتھ بھی ریلیف پیکج کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال 640 ارب ہدف کے برعکس 397 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، رواں مالی سال کے لیے بجلی نقصانات کا ہدف 540 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا حیسکو اور سیپکو کے بورڈز کی تنظیم نو آئندہ چند روز میں کر دی جائے گی، بورڈز میں اکثریت پرائیویٹ سیکٹر کے ممبران کی ہوگی، کوشش کی گئی ہے کہ بورڈز میں نجی شعبے سے ماہرین کی خدمات لی جائیں۔

install suchtv android app on google app store