وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے پا گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوگی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، خطے کی سلامتی اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
 