میڈیا سے بہتر رابطہ کاری کو فروغ دینے اور بیٹ رپورٹرز کو ایوان صدر کی سرگرمیوں سے بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے پریذیڈنسی نے خصوصی واٹس ایپ چینل قائم کر دیا ہے۔
جس کے ذریعے صحافی ایونٹ اپ ڈیٹس، اعلامیے اور دیگر اہم معلومات با آسانی حاصل کر سکیں گے۔
ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔
واٹس ایپ چینل سے میڈیا کو انفارمیشن کی ترسیل اور رابطہ کاری کو فعال بنانے میں مدد ملے گی۔
اور بیٹ رپورٹر ز کو پریذیڈنسی کے ہر ایونٹ کی فوری اور تیز رفتار ترسیل ممکن ہو گی۔