انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں فائل فوٹو انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری عمر ایوب کی ضمانت پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

علاوہ ازیں، عدالت نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی جب کہ ملزم کی عبوری ضمانتیں اور عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیں۔

خیال رہے کہ ملزم پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ ، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

install suchtv android app on google app store