پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ 2 کیس میں اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کرایا۔
خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران آفتاب احمد نے عدالت کے روبرو نیب کی طرف سے جمع کروائی گئی شواہد کی روشنی میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جرح مکمل کرلی، جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دو گواہوں کو طلب کر لیا ہے جن کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ کیس کی کارروائی 6 اگست 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔