اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے کالاشاہ کاکو کے قریب 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایکسپریس ٹرین کو کالاشاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جن میں سے 3 مکمل طور پر الٹ گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں تاحال حادثے کے مقام پر نہیں پہنچ سکیں۔
حادثے کے بعد مسافر اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ واقعہ کے وقت ٹرین لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔