شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی عدالت طلب

شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری فائل فوٹو شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی عدالت طلب، لاہو رکی مقامی عدالت نے سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر د ئیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تیس جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا۔

کینٹ کچہری لاہور نے بانی تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تیس جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر دیے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store