الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر غور کرنے کے لیے کل ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، جبکہ مخصوص نشستوں کی معطلی سے متعلق جاری نوٹیفکیشن واپس لینے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، جس میں تمام ممبران اور قانونی مشیروں کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ بھی زیر بحث آئے گا۔
واضح رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں منظور کر لی تھیں، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی تھی۔