کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ معمول بننے لگی دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ہزارہ ٹاؤن سے مری آباد جانے والی ٹیکسی پر قندھاری بازار میں فائرنگ کر دی جس سے ٹیکسی میں سوار محمد عیسیٰ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کرار حسین، مرزا حسین اور علی گل شدید زخمی ہو گئے جنہیں پہلے سول اسپتال اور پھر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں کرار حسین اور مرزا حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ علی گل کی حالت تشویشناک ہے زرغون روڈ پر نادرا آفس کے قریب بھی مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے موسیٰ فوجی کو قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store